دالبندین میں ایک شخص قتل ،کوئٹہ سے 2 نعشیں برآمد



کوئٹہ / دالبندین ( نامہ نگاران ) بلوچستان کے علاقے دالبندین میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا جبکہ کوئٹہ اور تربت سے 2 افراد کی نعشیں برآمد ۔
تفصیلات کے مطابق
دالبندین کے علاقے ڈنو کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ناصر نامی نوجوان کو قتل کردیا جس کو ابتدائی طبی امداد کے لئے پرنس فہد ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر بہ ہوسکا۔
مزید تحقیقات مقامی انتظامی کررہی ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ سے 2 افراد کی نعشیں برآمدہوئی ہیں ۔
مقامہ پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے مغربی بائی پاس کلی باریزئی کے قریب سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت کشمیر ولد حضور بخش عمراورشاہ زیب ولد اورنگزیب کے ناموں سے ہواہے ۔
پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد انھیں ورثاءکے حوالے کردیا گیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post