تربت ( نامہ نگار ) اے ٹی سی عدالت تربت نے ساجد احمد کو 14 سال قید کی سزا سنا دی، بلوچستان آرمز ایکٹ کے تحت اضافی سزا بھی دی گئی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجموعی سزا 21 سال 5 ماہ تک بڑھ سکتی ہے۔
سیکیورٹی فورسز کا دعوی تھاکہ انھوں نے ساجد احمد، کو 30 نومبر 2025 کو گوارگو، پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران گرفتار کرنے کا دعوی کیاتھا ، جب وہ مبینہ طور پر اسلحہ اور گولہ بارود منتقل کر رہا تھا۔
