کراچی سے گڈانی کے رہائشی طالب علم قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

 


کراچی (نامہ نگار )  پاکستانی فورسز نے کراچی سے دو فروری کو  ایک طالب علم کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

لاپتہ طالب علم کی شناخت خدا بخش ولد دلوش کے نام سے ہوئی ہے، جو گڈانی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلسل مطالبہ کر رہی ہیں کہ لاپتہ افراد کو فوری طور پر عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے اور غیر قانونی حراست کے ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ لواحقین نے بھی حکومت اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ خدا بخش کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post