اسلام آباد ( نامہ نگار ) نبیل ارمان کی بحفاظت رہائی کی تصدیق کر دی گئی ہے، جس کے بعد اُن کے اہلِ خانہ، دوستوں اور حلقۂ احباب میں خوشی اور اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے۔ خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق نبیل ارمان گھر واپس پہنچ چکے ہیں اور خیریت سے ہیں۔
دوسری جانب انسانی حقوق کے کارکنان نے رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جبری گمشدگیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور ایسے واقعات کا سدباب ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ ایک خوش آئند پیش رفت ہے، تاہم تمام لاپتہ افراد کی بازیابی تک کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
دوسری جانب 18فروری 2026 کو گلی کوچہ سے جبری لاپتہ ہونے والے نوانو زامران کے رہائشی نجیب اللہ ولد معتبر محمد حسن بحفاظت بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے۔

