وی بی ایم پی کے احتجاجی کیمپ آج بروز جمعرات 6090ویں روز میں داخل

 


شال ( نامہ نگار )

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ( وی بی ایم پی ) کے زیر اہتمام قائم احتجاجی کیمپ آج بروز جمعرات تنظیم کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز محمد کی سربراہی میں کوئٹہ پریس کلب کےسامنے 6090ویں روز جاری رہا.
اس دوران مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا، جبری گمشدگیوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی،
اس موقع پر وی بی ایم پی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز محمد نے احتجاج میں شریک شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، کہ جبری گمشدگیاں اور پہلے سے جبری لاپتہ بلوچوں کو ماورائے عدالت قتل کرنا، ملکی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ ان ماورائے قانون اقدامات کے خلاف سیاسی پارٹیوں، طلباء تنظیموں، انسانی حقوق اور انصاف کے فراہمی کے لیے بنائے گئے اداروں کو چاہیے کہ وہ بھرپور آواز اٹھائیں، اور جبری گمشدگیوں کی روک تھام اور لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنایا جاسکے.
انہوں نے حکومت اور ملکی اداروں کے سربراہوں سے مطالبہ کیا، کہ وہ جبری گمشدگیوں اور لاپتہ بلوچوں کے ماورائے قانون قتل کا فوری خاتمہ کریں، تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائے، جن لاپتہ افراد پر سلزام ہے، انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے، اور جبری گمشدگیوں کا مسئلہ ملکی قوانین کے تحت حل کرنے کے لیے فوری طور پر عملی اقدامات اٹھائیں جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post