تربت ( نامہ نگار ) تربت کے علاقے بہمن میں جلال ولد سالونک نامی نوجوان نے مبینہ طور پر خود کو پھانسی دے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ پیش آنے کے بعد لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ متعلقہ حکام مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق بلوچستان میں خودکشی کے محرکات میں گھریلو تنازعات، غربت، تناو جیسے عوامل ودیگر شامل ہیں۔