سرکار کے جھانسے اور دھوکے میں آکر لاتعلقی کے بیان دیکر آپنے جبری گمشدہ بچوں کے زندگیوں سے مت کھیلیں۔وحید بلوچ

 


شال ( نامہ نگار )وحید بلوچ
سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے عام شہریوں کو  حالیہ حکومتی دھونس دھمکیوں بارے کہاہے کہ
پنجابی فوج بلوچستان کنٹونمنٹ سرکار کے جھانسے اور دھوکے میں آکر لاتعلقی کے بیان دیکر آپنے جبری گمشدہ بچوں کے زندگیوں سے مت کھیلیں۔
اگر سرکار کے اس وعدے پر کہ وہ جبری گمشدہ بچوں کو رہا کریگی یقین کرتے ہیں تو یہ وعدے کھبی پورا نہیں ہوگا بلکہ اس بیان کے بعد آپ کے بچوں کو ماورائے عدالت قتل کرکے پھینک دیا جائے گا اور والدین کا یہ بیان والدین کے ہی خلاف استعمال ہوگا اور ساری زندگی ضمیر کا بوجھ بنا رہے گا۔

اس لئے خدا کے واسطے اسطرح لاتعلقی کے بیان دیکر اپنے بچوں کے زندگیوں سے مت کھیلیں۔ اور سرکار کے کسی بھی وعدے پر یقین نہ کریں۔ بلکہ مطالبہ کریں کے جبری گمشدگان کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
اس سے پہلے اسی سرکار نے ماورائے عدالت قتل  شدگان کے وارثوں سے اسی طرح کے حلفیہ بیان لیکر اپنے بچوں کے دہشتگرد کے طور پر اقرار کے بعد لاش حوالے کرنے کی کریہہ کوشش کی تھی۔

یہ مجرم حکومت ہے۔ انسانیت کے جرائم کا ارتکاب کررہی ہے اور اس طرح کے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کرکے اپنے جرائم کی پردہ پوشی کرنا چاہتی ہے۔
اس لئے اس کے دھوکے میں آکر اپنے بچوں کی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post