ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو دی جانے والی ظالمانہ سزا کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جائے گی. بلوچ وائس فار جسٹس

 شال ( نامہ نگار


بلوچ وائس فار جسٹس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کے لیے سرگرم معروف وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کو دی جانے والی ظالمانہ سزا کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر چلائی جائے گی۔
بلوچ وائس فار جسٹس نے کہا کہ انہیں مظلوموں کی حق میں آواز بلند کرنے کی سزا دی گئی ہے۔جیل میں ان کے بنیادی انسانی حقوق سلب کیے گئے ہیں۔خاندان سے ملاقاتوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ایمان زینب مزاری اور ہادی علی چھٹہ کو جبری گمشدگیوں، توہینِ مذہب کے کاروبار کرنے والے گروہوں اور دیگر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف بولنے کی پاداش میں سزا دی گئی ہے۔
بلوچ وائس فار جسٹس نے کہا کہ ان ظالمانہ سزاؤں کے خلاف 7 فروری 2026 کو رات 8:00 بجے تا 12:00 بجے سوشل میڈیا پر ایک مہم چلائی جائے گی انہوں نے اپیل کی کہ آئیے متحد ہوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں سے اپنی یکجہتی کا بھرپور اظہار کریں.

Post a Comment

Previous Post Next Post