تربت سنگانی سر مومن محلہ میں فائرنگ، نوجوان ہلاک

 


تربت ( نامہ نگار) تربت  کے علاقے سنگانی سر مومن محلہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت بالاچ ولد خالد، سکنہ سنگانی سر تربت کے نام سے ہوا ہے۔ واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

Post a Comment

Previous Post Next Post