بولان ڈھاڈر میں لرزہ خیز واقعہ، تین افراد کی لاشیں برآمد

 


بولان ( نامہ نگار)بولان کے علاقے مشکاف ریلوے اسٹیشن کے قریب سنسان مقام سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے لیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تینوں افراد کو قتل کیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیے گئے ہیں۔

پولیس نے لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے سیول اسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا ہے۔ مقتولین کی شناخت تاحال نہ ہو سکی، تاہم شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق قتل یا ٹارگٹڈ کارروائی کے تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post