جیوانی، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو سگے بھائی جبری لاپتہ

 


جیوانی (نامہ نگار ) جیونی پاکستانی فورسز نے 27 فروری 2026 کو جیوانی کے علاقے کوہ سر بازار میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر دو سگے بھائیوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

لاپتہ ہونے والے بھائیوں کی شناخت احسان ولد دل مراد اور عدنان ولد دل مراد کے نام سے ہوا ہے، جو جیوانی کے علاقے کوہ سر بازار کے رہائشی ہیں۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ فورسز نے چھاپے کے دوران خواتین اور بچوں کو بھی بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔ اہلِ خانہ نے حکامِ بالا اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ احسان اور عدنان کی بازیابی کے لیے ان کی مدد کی جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post