تربت(نامہ نگار )تربت کے علاقے سے پولیس نے دو افراد کی نعشیں قبضے میں لے لیں پولیس کے مطابق جمعہ کو تربت کے علاقے کیچ کور ندی سے پولیس نے 2افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادیں جن میں سے ایک نعش کی شناخت عمران ولد تاج محمد کے نام سے ہے جو فورسز ہاتھوں 25جون 2025ء سے لاپتہ تھا ،پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی جبکہ دوسری نعش کی شناخت نہ ہوسکی جسے پولیس نے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دیا پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے ۔
