پنجگور (نامہ نگار ) پنجگور کے علاقے چتکان میں سی پیک روڈ کے قریب ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا، تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ واقعے کے محرکات معلوم کیے جا سکیں۔
رواں ماہ میں پنجگور کے مختلف ویران علاقوں سے نصف درجن سے زائد لاشیں برآمد ہو چکی ہیں، جن میں زیادہ تر افراد کو فائرنگ کے ذریعے قتل کیا گیا۔
