پنجگور فورسز حکومتی دباو میں آکر اہلخانہ نے زاکر نامی نوجوان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا

 


پنجگور( نامہ نگار )
پنجگور چتکان کے رہائشی حاجی نور محمد۔حاجی لعل بخش۔حاجی نور بخش اور مولوی عبدالباسط نے اپنے عزیز واقارب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عرصہ دراز سے یہاں چتکان میں قیام پذیر ہیں نہ ہمیں  کسی سے کوئی مسئلہ ہوا ہے نہ کسی کو ہمارے ساتھ کوئی مسئلہ ہے ۔ہم ہم محنت مزدوری غریبی کرکے اپنا گزر بسر کرتے ہیں لیکن ڈیڑھ سال پہلے ہمارے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور ہمیں کہاگیا کہ اپنے بیٹے ذاکر کو ہمارے حوالے کرو ۔ان کا کہنا تھا کہ ذاکر غیر قانونی کاموں میں ملوث ہے ۔ ہم نے انہیں کہاکہ وہ گھر میں نہیں ہے بلکہ عرصہ دراز سے گھر چھوڑ کر چلے گئے ہیں اور ہمیں آج تک پتہ نہیں ہے کہ وہ کہاں ہے ۔انہوں کہاکہ ذاکر 14 سال کا بچہ ہے اگر واقعی وہ غیر قانونی عمل میں ملوث ہے اور ہمارے علم میں ہو کے وہ کہاں ہے تو ہم ضرور انہیں ڈھونڈ کرسرکار کے حوالے کریں گے تاکہ وہ خود اپنی وضاحت کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی کہتے ہیں کہ ہمیں ذاکر کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے اور ہم اس حوالے سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پورا خاندان اس وقت ایک قرب میں مبتلا ہے معاشی طور پر بھی ہمیں انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post