خضدار ( ویب ڈیسک )
خضدار کے تحصیل زہری میں گزشتہ روز ایک ڈرون حملے کی اطلاعات ہیں زہری سے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 22 فروری کو رات تقریباً آٹھ بجے کہن زہری میں عطاء اللہ جتک ولد لعل محمد جتک کے گھر پر ڈرون حملہ ہوا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا. عطاءاللہ جتک نے کہا کہ میرے گھر کو ڈرون حملے کا نشانہ بنا کر تباہ کرنا انتہائی افسوسناک اور قابل مزمت ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام سے تحقیقات کرنے اور نوٹس کی اپیل کی ہے.
انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن ایک عام شہری کے گھر پر بلا وجہ اور بلا جواز ڈرون حملہ کرنے کی کوئی دلیل قابل قبول نہیں. انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی اس واقعے کی تحقیقات کی جائیں.
