کوئٹہ(نامہ نگار ) بلوچستان کے مختلف شہروں مستونگ، نوشکی، چاغی، سنجاوی، چمن، پشین دالبندین اور دیگر علاقوں میں بارش اور کچھ علاقوں میں ژالہ باری رہا۔ مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ بارش کے بعد موسم خوشگوار مگر سرد ہو گیا۔ موسم کی تبدیلی، درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے۔
