پنجگور: پاکستانی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، دو خواتین جاں بحق، تین زخمی


پنجگور ( نامہ نگار ) پنجگور کے علاقے تحصیل پروم سے تقریباً چالیس کلومیٹر دور واقع پھل آباد میں ایران جانے والی ایک گاڑی پر پاکستانی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق گاڑی میں سوار متعدد افغان باشندے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ دیگر افراد کی گرفتاری کی بھی اطلاعات ہیں۔

جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post