دشت بگدر میں گھریلو تنازع پر فائرنگ، سالا جاں بحق، ساس اور سسر زخمی

 


بلنگور(نامہ نگار )کیچ کے علاقے دشت بگدر میں گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں مشتعل داماد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اس کا سالا موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر اس کی ساس عاشہ زوجہ مولا بخش اور سسر مولا بخش ولد غمشاد، سکنہ دشت بگدر، زخمی ہو گئے۔

واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post