کوئٹہ ( نامہ نگار ) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق جناح ٹاؤن کوئٹہ کے رہائشی اور ایس پی پولیس واشک شفیق شاہوانی کو مبینہ طور پر مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے۔ تاہم تاحال اس حوالے سے پولیس یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی ہے ۔
دوسری جانب سوشل میڈیا میں تازہ خبر گردش میں ہے کہ کوئٹہ ایس پی کا اغوا ہونا افواہ ہے ۔
خاندانی ذرئع نے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ سوشل میڈیا پر ایک بے بنیاد اور جھوٹی خبر گردش کر رہی ہے جس میں جناح ٹاؤن کوئٹہ کے رہائشی اور ایس پی پولیس واشک شفیق الرحمن شاہوانی کے بارے میں غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔