تربت ( نامہ نگار ) بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے آبسر کولوائی بازار میں قاسم ولد نور بخش نامی شخص کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق قاسم موٹر سائیکل پر بازار سے گزر رہے تھے کہ اچانک دو نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل پر سوار ہوکر ان کے قریب آئے اور ان پر فائرنگ شروع کر دی۔ اور فوراً ہی موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔ , تربت: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ۔
