خاران فوج کشی جاری 3 افراد کی جبری گمشدگی کی تصدیق ہوپائی ہے

 


خاران ( نامہ نگار )

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے  گزشتہ دنوں لوکل مخبروں کے ہمراہ خاران کے متعدد پہاڑی علاقوں بشمول جورکین، لنڈو، ہلمرگ و دیگر مقامات پر جارحانہ آپریشن کا آغاز کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق فوج کے ساتھ مقامی مخبر جن میں بدنام زمانہ صوفی ممتاز ساسولی کارندوں سمیت شامل تھا۔

آپریشن کے دوران پاکستانی فوج نے جورکین سے تین افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کیا جن کی شناخت غلام آللہ ولد خیر محمد، علی نواز ولد اللہ بخش، شاہ دوست ولد نورل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

فورسز نے دوران آپریشن متعدد لوگوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور لوگوں کی تذلیل کی۔

آپریشن کے دوران فورسز نے تمام مقامات بلخصوص ہلمرگ و جورکین میں چند گھروں کو مارٹر گولوں سے تباہ کیا جبکہ متعدد گھروں کے کمروں کو سامان سمیت نذر آتش کردیا۔ فورسز نے درجنوں گاڑیوں و موٹرسائکل کو بھی جلا دیا۔

ادھر فورسز کے اہلکاروں و مقامی مخبروں کی جانب سے لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ مقامی مخبروں و فوجی اہلکاروں نے آپریشن سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے متعدد دکانوں و گھروں کا صفایا کردیا۔ سونا، نقدی و دیگر قیمتی سامان کے علاوہ گھروں میں موجود خواتین کے کپڑے بھی ساتھ لے گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فورسز علاقے سے قریب چالیس موٹرسائیکل بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post