خضدار پکنک منانے والے افراد پر مسلح افراد کی فائرنگ 3 افراد ھلاک دو زخمی ،پنجگور سے نعش برآمد

 


خضدار (نامہ نگار ) خضدارنال ہڑنبو ڈیم کے مقام پرنامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے تین افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نال ہڑنبو ڈیم کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے وڈھ کے رہائشی تین افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے۔خضدار پولیس کنٹرول کے مطابق وڈھ کے رہائشی عبدالصبور ولد مولابخش قوم لانگو، ڈاکٹر عبدالرشید ولد گہورخان قوم میروانی اور منورلعل ولد چھتومل ساکنان وڈھ پکنک منانے کیلئے قریبی ڈیم ہڑنبو ڈیم گئے تھے، نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے انکو قتل کردیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر قریبی ہسپتال پہنچایا اور کارروائی کے

دریں اثناء پنجگور دریائے رخشاں کرش پلانٹ کے نزدیک ایک شخص کی لاش برآمد، شناخت کیلئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور دریائے رخشاں کرش پلانٹ کے نزدیک ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس سے شناخت کیلئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post