پشین (ویب ڈیسک) سی ٹی ڈی کاکہنا ہے کہ پشین میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا سی ٹی ڈی کے مطابق سرخاب مہاجر کیمپ کے قریب سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں سیکورٹی فورسز نے پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا مارے جانیوالے دہشتگرد پولیس لائن اور کیڈٹ کالج پر حملے کا منصوبہ بنارہے تھے دہشتگردوں کی گاڑی سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے ۔
تاہم آزاد ذررائع سے وقعہ کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے کہ فورسز نے واقعی مزکورہ افراد کو مقابلے یا جعلی مقابلے میں ھلاک کردیا ہے۔
دوسری جانب بولان کے علاقے مچ میں مسلح افراد اور قابض پاکستانی فورسز کے درمیان تقریباً ایک گھنٹہ تک شدید جھڑپ ہوئیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق واقعے کے دوران فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ ابتدائی اطلاعات میں قابض فورسز کی تین اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔ مگر دوسری جانب ھلاکتوں یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملے ہیں۔