قلات (نامہ نگار ) قابض پاکستانی فورسز نے 10 فروری 2026 کو شام 5 بجے قلات شاپنگ روڈ سے 16 سالہ کمسن نوجوان کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
لاپتہ ہونے والے کی شناخت غفار ولد عبدالجبار کے نام سے ہوئی ہے، جو شیشہ، قلات کا رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے طالب علم ہے۔
اہلِ خانہ نے حکامِ بالا اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ غفار کی بازیابی کے لیے آواز اٹھائی جائے۔
دوسری جانب خاران سے نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر کفایت اللہ نامی شخص کو اغواء کرکے لے گئے۔جس کے بعد وہ لاپتہ ہے ۔
