کوئٹہ ( نامہ نگار) نوشکی میں ایف سی ہیڈکوارٹرز میں 24 گھنٹے گزرنے کے بعد فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔ علاقے میں ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی جاری ہیں۔
دوسری جانب سبی میں گزشتہ شب کے بعد صبح فورسز کے پوسٹ پر ایک اور حملہ، واضح رہے گذشتہ شب ڈی سی آفس کو حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس طرح بختیار آباد کے مقام پر بھی فورسز کے چیک پوسٹ کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
دریں اثناء صحبت پور کے علاقے دو دا ٹبا کے مقام پر فورسز کے پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، صحبت پور کے علاقے باسکٹ میں بھی چیک پوسٹ پر مسلح حملہ کیا گیا ۔