کوئٹہ ( نامہ نگار ) لاپتہ محمد بخش ولد باران کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ کوئٹہ میں ایک دکان پر کام کر رہے تھے، گزشتہ تین ماہ سے ان سے فون کے ذریعے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔ دکان والے سے معلوم کرنے پر اس نے بتایا کہ دو ماہ پہلے محمد بخش نے چھٹی لی تھی اور کہا تھا کہ وہ گھر جا رہا ہے، مگر اب تک وہ گھر نہیں پہنچا۔ اس واقعے کو تقریباً تین ماہ ہو چکے ہیں۔
