کیچ ( نامہ نگار )بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوت آباد سے پاکستانی فورسز نے 9 افراد کو چھاپہ مار کارروائی میں متعدد افراد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔
علاقائی رہائشیوں کے مطابق، فورسز کی چھاپے کے دوران ریاض یعقوب، داد کریم، جلیل، سلیم، علی بخش، ساجد، شاہ جہاں، ولی، ریاض حسن کو حراست میں لیا گیا، جبکہ دیگر کی شناخت نہ ہو سکی۔
خیال رہے کہ بلوچستان ایک ایسے بحران کا شکار ہے انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق بے شمار افراد کو گرفتار کر کے سرکاری طور پر کہیں منتقل کر دیا جاتا ہے، اور پھر لواحقین کو ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی جاتی اور بعض لوگوں کو قتل کیاجاتا ہے۔
