تربت ( نامہ نگار) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ تربت کرکی تجابان میں ایک ہی خاندان کے تین افراد، جن میں دو خواتین شامل ہیں۔
مبینہ جبری گمشدگی کے خلاف خواتین نے سی پیک شاہراہ ایک بار پھر بند کر دی۔۔ احتجاج کے باعث تربت، کوئٹہ، پنجگور، آواران، کولواہ اور ہوشاپ جانے والی دو طرفہ ٹریفک معطل ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
لواحقین کے مطابق لاپتہ افراد میں 27 سالہ حانی بنت دل جان (جو آٹھ ماہ کی حاملہ ہیں)، 17 سالہ خیرالنساء بنت عبدالواحد اور 18 سالہ مجاہد ولد دل جان شامل ہیں۔۔۔ واضح رہے کہ پانچ روز قبل بھی اسی معاملے پر دھرنا دیا گیا تھا جسے مذاکرات کے بعد موخر کیا گیا تھا۔
