پنجگور ( نامہ نگار ) پنجگور کے علاقے کاٹاگری میں فائرنگ کے ایک واقعے میں تین افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زاہد محمد حسین، جاسم ولد نواب جان اور سیف اللہ ولد حیات شامل ہیں جبکہ قدوس ولد ملنگ زخمی ہوا ہے۔
مقامی ذرائع کا یہ بھی کہنا تھاکہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ایک مسلح گروہ سے تھا جن پر علاقہ میں بدامنی اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا الزام لگایا جارہا تھا تاہم آزاد زرائع سے ان الزامات کی تصدیق نہیں ہو پائی ۔
