قلات ( نامہ نگار ) قلات میں گزشتہ ہفتے 25 دسمبر کو قابض پاکستانی ڈرون حملے میں مارے جانے والے آزادی پسند شہداء کی شناخت سنگت عبدالاحد دہوار عرف گزین ولد ہمایوں دہوار سکنہ کلی کاریز مستونگ، شہید اسرار احمد عرف ابرار ولد حسین سکنہ گرگینہ مستونگ، شہید شعیب احمد عرف سوبدار ولد محمد علی سکنہ جیوا خضدار، شہید عبید اللّہ سیاہ پاد عرف سبزو ولد پیر جان سکنہ خاران اور شہید فیصل بادینی عرف قاضی ولد محمد ابراہیم سکنہ خاران کے ناموں سے ہوا ہے ۔
ذرائع کے مطابق عبدالاحد جان 25 دسمبر کے ڈرون حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے تاہم 27 دسمبر کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے امر ہوگئے۔
آپ کو علم ہے گزشتہ ہفتے قابض فوج نے دعوی کیا تھا کہ قلات میں مسلح افراد مارے گئے ہیں ۔
