پسنی چربندن کے لطیف لعل کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

 


پسنی( نامہ نگات) پسنی کے علاقے چربندن سے تعلق رکھنے والے لطیف لعل نے گوادر کے رکنِ صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کی جانب سے مبینہ لگائے گئے الزامات کے خلاف پریس کلب پسنی کے سامنے احتجاجی دھرنا دے دیا۔

لطیف لعل کا کہنا تھا کہ مولانا ہدایت الرحمان نے ان پر چھ لاکھ روپے مانگنے کا الزام عائد کیا ہے جو سراسر بے بنیاد ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک مولانا ہدایت الرحمان اپنے الزام کو ثابت نہیں کرتے، وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔
احتجاج کے دوران میر سلمان کلمتی نے موقع پر پہنچ کر کونسلر لطیف لعل سے اظہارِ یکجہتی کیا اور ان کے مؤقف کی حمایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بغیر ثبوت الزامات لگانا عوامی نمائندوں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، جس کی مذمت کی جانی چاہیے۔

آخر میں احتجاجی دھرنے کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ حقائق کو عوام کے سامنے لایا جائے اور الزامات کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post