بلوچستان گرینڈ الائنس بلوچستان کی کال پر آج تیسرے دن احتجاجی کیمپ برقرار رہا

 


کوئٹہ ( نامہ نگار ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹر ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گرینڈ الائنس ملازمین کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہویے   اُنکی جائز مطالبات اور چارٹر آف دیمانڈز کی پارٹی کی طرف سے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر بی این پی ضلع کوئٹہ کے سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، ڈپٹی جنرل سیکٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی اور بی این پی کے مرکزی کونسلر میر نصیب قمبرانی موجود تھے۔

علاوہ ازیں
تربت گرینڈ الائنس بلوچستان کی کال پر آج تیسرے دن احتجاجی کیمپ برقرار رہا جس میں ضلع کیچ کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

احتجاجی کیمپ میں دیگر تنظیموں کے ساتھ پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع کیچ کے عہدہ داروں نے بھی شرکت کی۔

جس میں ضلعی صدر ظریف علیان رند ، چیئرمین محمد عظیم ، یونٹ صدر محمد حسین ، یونٹ جنرل سیکرٹری شکیل احمد ، یونٹ فنانس سیکرٹری راشد علی , ضلعی فنانس سیکرٹری عبد الرحیم ، جوائنٹ وائس چیئرمین ملا حبیب ، منتظم اعلیٰ ملنگ خان ، سابقہ ضلعی صدر شبیر احمد دشتی ، سابقہ ضلعی چیئرمین محمد جان سنجرانی ، شے حق اقبال گچکی ، عبید اللہ گھنہ اور دیگر نے شرکت کی

جبکہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما واجہ ابوالحسن اور صوبائی رہنما میر فدا جان محمد بلیدی نے احتجاجی کیمپ میں آکر گرینڈ الائنس بلوچستان کے رہنماؤں اور کارکنوں سے اظہار یکجتی کرتے ہوئے کہا ،

بلوچستان حکومت کو چاہیے عقل سے کام لے اور ملازمین کے جائز مطالبات پر فوری عمل کرئے،
گرینڈ الائنس کے ضلعی احتجاجی کیمپ میں گرینڈ الائنس کیچ کے ضلعی آرگنائزر اختر ایاز ، ڈپٹی آرگنائزر شعیب سمین، انفارمیشن سیکرٹری صالح محمد اور دیگر ملازمین کثیر تعداد میں شامل تھے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post