پنجگور ( نامہ نگار ) پنجگور میں نان وائی والوں نے روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا تفصیلات کے مطابق محکمہ صنعت و حرفت اینڈ سمال انڈسٹری پنجگور نے پنجگور میں قائم نان وائی والوں سے رجسٹریشن کے نام پر بھاری رقم طلب کر لی ہے جس کے بعد نان وائی والوں نے روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے 70 روہے سے 80 روپے کردی ھے ناں وائی والوں کا کہنا ھے کہ علاقے میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہم جنریٹر چلانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ صنعت و حرفت اینڈ سمال انڈسٹری نے ڈسٹرکٹ پنجگور میں کونسا صنعت قائم کردیا ھے کہ ہمیں بلاجواز تنگ کررہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر محکمہ صنعت و حرفت اینڈ سمال انڈسٹری کی زیادتیاں جاری رہے تو ہم اپنے اپنے نان وائی ون کو بند کر دینگے عوامی حلقوں کے مطابق پنجگور میں نان وائی لوگوں کے لیے سہولت تھے مگر محکمہ صنعت و حرفت اینڈ سمال انڈسٹری چھوٹے کارخانے قائم کرنے کی بجائے اپنی مدد آپ کام کرنے والوں کو مختلف طریقے سے تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ھے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر پنجگور سے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں روٹی کے اضافے کا نوٹس لیا جائے۔
