تربت( نامہ نگار ) ضلع کیچ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دکانوں کے شٹر توڑ کر چوری کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا یہ کارروائی ایس پی کیچ کیپٹن (ر) زوہیب محسن کی خصوصی ہدایات پر اور ڈی ایس پی شیر جان کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔ کارروائی میں سی آئی اے انچارج عبدالسلام اور ایس ایچ او سٹی تھانہ عبدالغفار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیابی حاصل کی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عارف ولد اصغر سکنہ آبسر کے نام سے ہوئی ہے، جس نے گزشتہ رات ٹی ایم سی اسپتال کے قریب واقع ڈالر گفٹ سنٹر کی دکان کا شٹر توڑ کر چوری کی تھی۔
پولیس نے ملزم کو آج بروز جمعہ 26 دسمبر 2025 کو گرفتار کر کے بند حوالات کر دیا ہے، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر دکانوں میں ہونے والی وارداتوں کے حوالے سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس کیچ نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
