بارکھان دو الگ فائرنگ کے واقعات، دو نوجوان جاں بحق

 


بارکھان ( نامہ نگار )بارکھان اور رکھنی میں فائرنگ کے دو افسوسناک واقعات پیش آئے جن میں دو نوجوان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پہلا واقعہ رکھنی میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ واقعے کی وجوہات اور ذمہ داروں کے بارے میں تاحال کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔

دوسرا واقعہ بارکھان کے علاقے سومن میں شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا۔ خوشی کے موقع پر کی جانے والی ہوائی فائرنگ نے ایک نوجوان کی جان لے لی۔ علاقہ مکینوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اس غفلت اور لاپرواہی کا ذمہ دار کون ہے؟

پولیس دونوں واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post