نصیرآباد ( نامہ نگار ) پولیس منجھو شوری کی حدود میں خواتین کے مبینہ “انوکھے احتجاج”، گرفتاری، چند گھنٹوں میں رہائی، کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کے شوشے اور معروف خاندان کے ساتھ دست و گریباں ہونے سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں سراسر جھوٹ، من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ پہلے ہمیں ایک بااثر سردار کی جانب سے مسلسل دباؤ میں رکھا گیا، پھر اسی دباؤ کے تحت ہمیں گرفتار کروایا گیا، اور اب اپنی ناکامی اور ظلم کو چھپانے کے لیے جھوٹے بیانات اور منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ ہم نہ کسی سیاسی جماعت میں زبردستی شامل ہوئے اور نہ ہی ہمارا کسی معروف خاندان سے کوئی تصادم ہوا۔ یہ سب الزامات ہمیں بدنام کرنے اور ہماری جائز، پرامن جدوجہد کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش ہیں۔
اسی کے ساتھ ہم دل کی گہرائیوں سے لہڑی برادری کے شکر گزار ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں ہم یتیموں کا سہارا بن کر ہمارا بھرپور ساتھ دیا، ہمیں عزت دی اور حوصلہ دیا۔ لہڑی برادری نے یہ ثابت کیا کہ مشکل وقت میں اصل پہچان اپنوں کی ہوتی ہے۔
لیکن اب ہم فخر کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ ہم نے لہڑی برادری کے کاروان میں شمولیت اختیار کی ہے اور حق، اتحاد اور انصاف کی اس جدوجہد میں ان شاء اللہ قدم بہ قدم ساتھ رہیں گے۔
