بھاگ پولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپے متعدد جرائم پیشہ افراد گرفتار چوری شدہ اشیاء سامان برآمد

 


بھاگ ( نامہ نگار ) بھاگ ڈی ایس پی بھاگ جان محمد کھوسہ پولیس تھانہ بھاگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیکر ان سے برآمد ہونے والے موےسائیکل اور دیگر سامان صحافیوں کے سامنے پیش کیے اس موقع پر ایس ایچ او بھاگ غلام سرور مینگل ، سی آئی اے انچارج بھاگ عبدالعزیز سولنگی ،حفیظ اللّٰہ ابڑو دیگر موجود تھے ۔
انھوں نے پریس کانفرنس دوران کہاکہ ضلع کچھی، ضلع سبی نصیر آباد کے ایریا میں نیشنل ہائی وے میں ڈکیتی، قتل اور سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان پر کچھی پولیس بھاگ کی کاروائیاں گرفتار ملزمان سے اسلحہ، کلاشن کوفیں ودیگر قسم کے اسلحہ آتشیں کی برآمدگی اور مسروقہ موٹر سائیکلوں کی برآمدگی
نمبر 1: ملزم اصغر عرف مٹھو ولد عبدالغفور قوم ابڑو جوکہ 30 مقدمات میں مطلوب مفرور ملزمان تھا جس کو گرفتار کرنے SMG کلاشنکوف بمعہ ایمونیشن اور موٹر سائیکل برآمد کیا گیا جس سے مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔
نمبر 2: محمد ہاشم ولد محمد مرید قوم ماچھی جوکہ 10 مقدمات میں مطلوب تھا جس کو گرفتار کرکے ٹی ٹی پسٹل برآمد کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔
نمبر 3: عبدالرحمن ولد محمد ایوب جو قتل کے مقدمہ میں مفرور ملزم تھا جس کو گرفتار کرکے مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔
نمبر 4: محمد ہاشم ولد عبدالمجید قوم حاجیجہ جو ڈکیتی کے مقدمات میں مفرور ملزم تھا جس کو گرفتار کرکے تفتیش جاری ہے۔
نمبر 5: ملزم جہانزیب ولد محمد بقاء قوم محمد شہی جو ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث تھا جس کو گرفتار کرکے رائفل سائیگا۔ M2 برآمد کی گئی مزید تفتیش جاری ہے۔
نمبر 6: ملزم سہراب جو روپوش ملزم تھا جس کو گرفتار کرکے ایس ایم جی کلاشنکوف بمعہ ایمونیشن کو برآمد کیا گیا اور اس کے دیگر روپوش ساتھی
7: مولا بخش
8: شاہ زیب کو بھی گرفتار کیا گیا۔
نمبر 9: ملزم عمران ولد نظام الدین قوم ابڑو جو ڈکیتی کی تین مقدمات میں مفرور ملزم تھا جسے گرفتار کرکے تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے اس کے علاؤہ شاہجو گویا، بابل ابڑو، ساجد ابڑو اور ظفر ابڑو جو 30/30 مقدمات میں مطلوب تھے جن کو گرفتار کرکے ان سے کلاشنکوفیں SMG, TT پسٹل اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کئے گئے۔
نمبر 10: ملزم حاکم ابڑو جو قتل و ڈکیتی کے مقدمات میں اشتہاری ملزم تھا جس کو بھاگ پولیس نے نہایت حکمت عملی سے گرفتار کرکے اس سے TT پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کرکے تفتیش عمل میں لائی گئی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post