قلات ناگاہو سے 2015 میں فوج کشی دوران لاپتہ افراد کے لواحقین نے کوائف جمع کرادیئے

 


کوئٹہ ( نامہ نگار  )
‏لعل محمد مری اور کلیم اللہ مری کی جبری گمشدگی کی تفصیلات لواحقین نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کو فراہم کردیں

لواحقین نے شکایت کی، کہ لعل محمد مری ولد آغا خان عرف پل خان اور کلیم اللہ مری ولد سید خان کو سیکورٹی فورسز نے 2015 میں ایک سرچ آپریشن کے دوران بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے نگاہو سےجبری لاپتہ کردیا۔ جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں ۔
لال محمد کی والدہ نے اپیل کی ہے کہ انکے پیاروں کو منظر عام پر لایا جائے ،انھوں نے کہاہےکہ ہم آباو اجداد سے ناگاہو کے پہاڑوں میں رہائش پزیر ہیں اور خانہ بدوشی کی زندگی گزار رہے پیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post