شال (نامہ نگار ) کوئٹہ 20 دسمبر 2025 کو شیخ زید ہسپتال کے قریب قابض پاکستانی فورسز نے ایک طالب علم کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
جبری طور پر لاپتہ کیے گئے طالب علم کی شناخت بابل شاہوانی ولد کشمیر کے نام سے ہوا ہے، جو چلتن اسٹریٹ، سریاب، کوئٹہ کا رہائشی ہے۔ بابل شاہوانی پیشے کے اعتبار سے نرسنگ کا طالب علم ہے۔
اہلِ خانہ نے بالائے حاکم اور متعلقہ حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ بابل شاہوانی کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے اور اس کی جبری گمشدگی کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
