نصیر آباد (نامہ نگار ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ باباکوٹ تھانے کی حدود گوٹھ جویہ میں نامعلوم مسلح افراد نے دھاوا بول کر علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا، جبکہ دو خواتین، دو بچوں سمیت چھ افراد کو اغوا کرکے لے گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور عوام میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔
دوسری جانب مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے صحبت پور کے علاقے گوٹھ میر محمد سمالانی سے اغواء
ہونے والے نوجوان منظور احمد بازیاب ہوا ہے ۔
