مستونگ سے فورسز ہاتھوں لاپتہ دو پولیس اہلکاروں کو بازیاب کیا جائے. وی بی ایم پی

 




شال ( نامہ نگار) مقبوضہ بلوچستان،
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے ترجمان نے جاری بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ مستونگ سے لاپتہ پولیس اہلکاروں کو بازیاب کیا جائے انہوں نے کہا کہ
عبید اللہ ولد حاجی عبدالنبی اور اس کے کزن محمد شفاء ولد سفر خان جو کہ دونوں پولیس کے سپاہی ہیں کو21 نومبر  2025 بروز جمعرات تقریباً  صبح 11 بجے  ڈیوٹی سے واپسی پر شمس آباد کراس مستونگ کے مقام سے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ۔ یہ واقعہ نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ  عوام کے لیے باعثِ تشویش ہے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں، قانون نافذ کرنے والے حکام اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، مغوی اہلکاروں کا سراغ لگایا جائے، اور انہیں بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔  

Post a Comment

Previous Post Next Post