شال مسلح کار سواروں نے 14 سالہ لڑکے کو اغوا کرلیا

 


شال(نامہ نگار) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال
کے علاقے کلی مسلم آباد، گراؤنڈ، ایئرپورٹ روڈ سے 14 سالہ جعفر خان ولد حاجی صلاح الدین خان کو مبینہ طور پر نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اغوا کا واقعہ 28 دسمبر 2025 کو شام 5:45 بجے سے 6:00 بجے کے درمیان، مغرب کی اذان کے وقت پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک سفید کرولا گاڑی، جس کے شیشے سیاہ (کالے) تھے، موقع پر آ کر رکی، جس میں سوار مسلح افراد نے جعفر خان کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر اغوا کر لیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
واقعے کے بعد اہلِ علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ اغوا ہونے والے بچے کی تلاش جاری ہے اہلِ خانہ نے متعلقہ حکام سے فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مغوی کو بحفاظت بازیاب کرایا جا سکے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post