بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6037ویں روز بھی جاری



کوئٹہ ( نامہ نگار ) بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیرِ اہتمام قائم احتجاجی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6037ویں روز بھی جاری ہے۔
اس موقع پر مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا، لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیا اور جبری گمشدگیوں، بالخصوص بلوچ خواتین کی جبری گمشدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
شرکاء نے مطالبہ کیا کہ تمام لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کرکے منظرِ عام پر لایا جائے اور اگر کسی پر کوئی الزام ہے تو اسے آئین و قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جبری گمشدگیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور اس مسئلے کا حل انصاف اور شفاف قانونی عمل کے بغیر ممکن نہیں۔
احتجاجی کیمپ کے منتظمین نے کہا کہ جب تک لاپتہ افراد کی بازیابی عمل میں نہیں آتی، احتجاج پرامن انداز میں جاری رہے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post