تربت، سی پیک روڈ تیسرے روز بھی بند، لاپتہ افراد کی بازیابی تک دھرنا ختم نہیں کیا جائیگا، لواحقین

 


تربت (نامہ نگار ) کرکی تجابان کے
مقام پر تیسرے روز بھی سی پیک روڈ بلاک رہا، جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات دوسرے روز بھی ناکام رہے۔ مظاہرین کے مطابق دو خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے۔ اہلِ خانہ نے واضح اعلان کیا ہے کہ ان لاپتہ افراد کی بازیابی تک احتجاج اور ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی اور علاقائی معتبرین نے مظاہرین سے مذاکرات کیے، تاہم کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچا جا سکا۔ روڈ
بلاک ہونے کے باعث مال بردار اور مسافر گاڑیوں کی آمدورفت بھی متاثر ہے، جبکہ مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post