بلوچستان مختلف اضلاع میں حادثات واقعات دو خواتین ایک بچے سمیت 11 افراد ھلاک

کوئٹہ ( نامہ نگار ) قلعہ عبداللہ عبدالرحمن زئی میں چچازاد بھائیوں کے درمیان لڑائی دو بھائی ھلاک ہوگئے۔

علاوہ ازیں لورالائی 

لورالائی کوئٹہ روڈ نگانگ کے مقام پر گاڑی اور موٹر سائیکل میں ٹکر 

 حادثے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ۔

جانبحق ہو نے والوں میں دو خواتین دو مرد ایک بچہ شامل ہے ۔

لاشیں لورالائی ہسپتال منتقل کردیئے گئے ۔

اسطرح دالبندین میں الصبح ڈھڈر لانڈھی کے قریب آئل ٹینکر اور پک گاڑی میں خطرناک تصادم ھوا جس کے باعث ڈرائیور دلاور ولد محمد اکبر سکنہ واشک موقع پر جانبحق ھوئےجبکہ ایک اور شخص شدید زخمی ھوا ، جنہیں فوری طور پر شیخ فہد ہسپتال منتقل کردیا گیا ،مگر وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم تھوڑ دیا۔

  ڈیرہ مراد جمالی روڈ حادثہ روپا پل غفور لہڑی پمپ کے مقام پر موٹر سائیکل سوار کو ٹریکٹر نے کچل دیا متوفی کی شناخت مہر علی عمرانی کے رہائشی ماچھی برادری سے ہوا ہے ۔ واقعہ کے بعد ڈرائیور ٹریکٹر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

دریں اثناء گوادر سے کراچی جانے والی گیس بوزر کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ بھگوان مقام پر اچانک بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گیا ،جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ھلاک اور کنڈکٹر شدید زخمی ہو گیا۔

 حادثے کی اطلاع ملتے ہی کوسٹل ہائی وے پولیس نے ڈرائیور کی لاشوں اور زخمی کنڈکٹر کو فوری طور پر مرک ریسکیو 1122 رسملان اسٹیشن منتقل کیا، جہاں زخمی شخص کو ضروری ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈرائیور لاش اور زخمی کنڈکٹر کو مرک ریسکیو 1122 لیاری سٹیشن کی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post