تربت کے نواحی علاقے ڈنک میں زور دار دھماکے کی آواز، پولیس موقع پر روانہ



 تربت ( نامہ نگار ) تربت  کے نواحی علاقے ڈنک میں ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہے تاہم ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت اور ممکنہ نقصانات سے متعلق کوئی مصدقہ معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد فراہم کی جائیں گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post