تربت(نامہ نگار ) تربت آج صبح تربت سے کراچی جانے والے مسافر بسوں کو تلار چیک پوسٹ پر گھنٹوں روکا گیا ور انہیں سفر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
مسافروں میں بچے بوڑھے اور بیمار شامل تھے جنکو شدید مشکلات کا سامنا رہا تاہم بعد میں 11بجے انکو چھوڑ دیاگیا۔
مکران سے کراچی جانے والے مسافر بیشتر چیک پوسٹوں پر روکے جاتے ہیں جس سے مسافر شدید پریشان ہیں۔
مسافروں کا کہنا تھاکہ ہم کسی اور ملک سے نہیں جا رہے ہیں بلکہ ایک علاقہ سے دوسرے علاقہ سفر کرنے پر ہمیں اذیت اور تذلیل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.
