بلوچستان بھر میں فورسز خفیہ ادارے اپنی اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے گھروں کے قیمتی سامان چرانے کیلے بے تاب ہیں ،بلوچ عوام ہوشیار رہیں ۔کامریڈ حوران بلوچ

 


کوئٹہ( نامہ نگار )  وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز رہنما کامریڈ حوران بلوچ نے جاری بیان میں خبردار کیا ہے کہ
کل 13 نومبر کو یومِ شہداءِ بلوچستان ہے، جس کے پیش نظر میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ مختلف شہروں اور قصبوں میں گھروں پر چھاپے اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
بلوچ عوام سے عاجزانہ اپیل کرتی ہوں کہ اپنے گھروں میں رہیں، اپنی جان، مال اور عزت کی حفاظت خود کریں۔ ریاستی خفیہ اداروں اور ان کی بی ٹیم سی ٹی ڈی کے اہلکار سرچ آپریشن کے بہانے گھروں میں گھس کر نہ صرف جبری گمشدگیاں کرتے ہیں بلکہ خواتین کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان، پرس اور یہاں تک کہ بلوچی لباس تک چوری کر کے لے جاتے ہیں۔ ان کے پاس لا محدود اختیارات ہیں، وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ میرے اپنے گھر میں 12 مئی کو انہی لٹیروں نے یعنی خفیہ ادارہ اپنی بی ٹیم سی ٹی ڈی کے ہمراہ گھس کر اسی انداز میں لوٹ مار کی تھی۔ اب یہ سرچ آپریشن کے نام پر ہر گھر میں یہی سلوک دہرانے جا رہے ہیں۔ یہ ان کا روزمرہ کا معمول بن چکا ہے۔

اپنے گھروں کے دروازے مضبوط کریں، قیمتی چیزوں کو محفوظ مقام پر رکھیں، خواتین اور بچوں کو الگ کمروں میں رکھیں اور ہر ممکن احتیاط کریں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post