مستونگ میں چار ماہ بعد موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کچھ دیر کھلنے کے بعد دوبارہ بند کردی گئی

 


مستونگ (نامہ نگار) مستونگ شہر و گردونواح میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس پچھلے چار مہینوں سے مسلسل بند ہے۔ آج موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کو آدھے گھنٹے کی بحالی کے بعد واپس بند کردیا گیا۔ موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی بندش سے شہریوں کے خوشی کی لہر مایوسی میں بدل گئی۔ موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بندش سے طلبہ اور شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مستونگ اور گردونواح میں موبائل انٹر نیٹ ڈیٹا سروس جلد بحال کی جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post