مستونگ بازار میں دن دیہاڑے ڈکیتی قانون شکنی کی کھلی دھجیاں، پولیس خاموش تماشائی

 


مستونگ ( نامہ نگار ) مستونگ  میں جرائم پیشہ عناصر کی دیدہ دلیری اپنی انتہاؤں کو چھوتے ہوئے آج ایک بار پھر شہر کے کاروباری حلقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ انجمن تاجران مستونگ کے صدر حاجی محمد یوسف علیزئی کی دکان واقع بس اڈہ مستونگ میں الیوسف ٹریڈرز کو نہایت ڈھٹائی کے ساتھ دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔
شہر میں گزشتہ کئی ماہ سے چوری اور ڈکیتی کی مسلسل بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں اور تاجروں کو شدید عدم تحفظ میں مبتلا کر رکھا ہے۔ حیران کن امر یہ ہے کہ پولیس گشت اور دعوؤں میں اضافے کے باوجود جرائم کی شرح میں کمی تو دور کی بات، وارداتیں مزید بڑھتی جا رہی ہیں۔۔تاجروں نے کہا ہے کہ بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جرائم پیشہ گروہ شہر پر مسلط ہو چکے ہیں جبکہ پولیس انتظامیہ عملی اقدامات کے بجائے صرف بیان بازی تک محدود نظر آتی ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مستونگ کو جرائم کے چنگل سے نکالنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس، موثر اور نتیجہ خیز کارروائیاں کی جائیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post